19 اکتوبر 2023 - 15:05
سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی موجودگی میں مڈغاسکر کے مبلغین کا اجلاس

مڈغاسکر میں سیکریٹری جنرل آیت اللہ رمضانی کی موجودگی میں اس ملک کے دینی مبلغین کا اجلاس منعقد ہؤا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مڈغاسکر کے مبلغین کا اجلاس حوزہ علمیۂ امام صادق(ع) میں، منعقد ہؤا جس میں سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی آیت اللہ رضا رمضانی نے بھی شرکت کی۔

اس اجلاس کی ابتداء میں مڈغاسکر میں جامعۃ الصطفی العالمیہ کے نمائندہ دفتر کے سربراہ ڈاکٹر سعید سعید رحیمی نے مبلغین کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، مبلغین کی ہمہ جہت تقویت کی ضرورت پر زور دیا۔

اس اجلاس میں 50 مبلغین اور مبلغات نے شرکت کی اور مڈغاسکر میں دینی تبلیغ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آیت اللہ رمضانی نے مبلغین اسلام کے مقام و منزلت کے بارے میں کہا: قیامت کے دن ہر دوزخی فرد سے کہا جائے گا کہ ہم نے تمہارے پاس نذیر اور خبردار کرنے والا بھیجا، اور وہ جواب دیتے ہیں: جی ہاں! ہمارے پاس نذیر بھیجا گیا، لیکن ہم نے اسے جھٹلایا، اگر ہم اس کی باتیں سنتے تو آج دوزخیوں میں سے نہ ہوتے۔ نذیر کبھی پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ) ہیں، کبھی امام معصوم (علیہ السلام) ہیں، اور آج جبکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) اور ائمۂ معصومین (علیہم السلام) کے بعد، نذیر کے عہدے پر فائز ہیں۔

انھوں نے کہا: ہرمبلغین پر تین ذمہ داری عائد ہیں؛ اول یہ کہ وہ مقامی زبان میں رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) اور اہل بیت (علیہم السلام) کے خالص اسلام کی تعلیمات کی تشریح کریں؛ دوئم یہ کہ مختلف موضوعات و مسائل میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیں؛ اور سوئم یہ کہ ان شبہات کا جواب دیں جو ان دنوں خاص طور پر سوشل میڈیا میں پھیلائے جا رہے ہیں۔ تبلیغ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے مناصب میں سے ایک منصب ہے، اور ایک مبلغ کی ذمہ داری ہے کہ اہل بیت (علیہم السلام) کی سیرت پر کاربند ہو اور دوسروں کو اپنے اخلاق سے متاثر کرے۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے کہا: میں کسی وقت کہیں جانا چاہتا تھا، چنانچہ آیت اللہ العظمی بہجت کی خدمت میں حاضر ہؤا اور عرض کیا کہ "دعا فرمائیں"، تو انھوں نے فرمایا: میں آپ کو خدا کے سپرد کر رہا ہوں اور خدا کو بھی آپ کے سپرد کرتا ہوں" اور پھر انھوں نے خود ہی وضآحت کرتے ہوئے فرمایا: "بہت ہیں وہ جو خدا کا نام مؤمنین کے ذہنوں سے مٹانا چاہتے ہیں، اور آپ پر لازم ہے کہ اللہ کی یاد کو ذہنوں میں زندہ رکھیں اور زندہ رکھیں۔ یہ درحقیقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی سفارش ہے، جس میں آپ نے فرمایا: میں تو گرانقدر چیزیں تمہارے سپرد کر رہا ہوں کتاب اللہ میری عترت، میرا خاندان"۔

اس اجلاس کے آخر میں حاضرین نے اجتماعی طور پر دعائے فَرَج کی تلاوت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110